آپ کو ایک ٹی وی لائسنس کیوں درکار ہے
یونائيٹڈ کنگڈم، چینل آئلینڈز یا آئلے آف مین، میں رہنے کی صورت میں، لازم ہے کہ ٹی وی پر دکھائے جانے والے ٹیلیویژن پروگرامز (براہ راست غیر ملکی سیٹلائٹ خدمات) کو دیکھنے یا ریکارڈ کرنے کے لئے آپ کے پاس ایک ٹی وی لائسنس موجود ہو۔
کلر کے لئے ایک ٹی وی لائسنس £145.50 کا جبکہ بلیک اینڈ وہائٹ کے لئے £49.00 کا پڑتا ہے۔
کسی ٹی وی لائسنس میں آپ کے مندرجہ ذیل ڈیوائسوں پر ٹیلیویژن پروگرامز کو دیکھنے یا ریکارڈ کرنے کے حقوق شامل ہوتے ہیں
فی گھر آپ کو صرف ایک ٹی وی لائسنس درکار ہوتا ہے، خواہ آپ مذکورہ بالا ڈیوائسوں میں سے ایک سے زائد کو استعمال کریں۔
آپ کے لئے یہ جاننا ضروری ہے کہ - اگر آپ نے کوئی ٹی وی لائسنس نہیں بنوایا ہے - تو مذکورہ بالا میں سے کسی بھی ڈيوائس پر ٹی وی دیکھنا یا ریکارڈ کرنا قانون کے خلاف ہے۔ اگر آپ کو کسی لائسنس کی ضرورت ہے، تو برائے مہربانی فوراً ایک لے لیں تاکہ آپ کو کسی قانونی چارہ جوئی کا خطرہ درپیش نہ ہو۔ اس قانون شکنی کا زیادہ سے زیادہ جرمانہ 1,000£ تک ہے (جرسی میں زیادہ سے زیادہ جرمانہ 500£، گوئرنسی میں یہ جرمانہ 2,000£ ہے)۔
آپ کے ٹی وی لائسنس کے لئے ادائيگی کرنے کا سب سے آسان طریقہ بذریعۂ ڈائریکٹ ڈیبٹ ہے۔ آپ چاہیں تو یکمشت £145.50 کی پوری رقم ادا کر دیں، یا اس رقم کو ماہانہ یا سہ ماہی قسطوں میں تقسیم کر دیں (سہ ماہی ادائيگيوں کی صورت میں سالانہ پریمئم کے طور پر 5£ ادا کرنے ہوں گے)۔ بس فوراً ایک آن لائن ڈائریکٹ ڈیبٹ قائم کریں، یا اپنے بینک میں۔ یہ ادائيگیاں آپ کے اکاؤنٹ سے خود بخود لے لی جائيں گی۔ آپ کے ٹی وی لائسنس کی ہر سال خود بخود تجدید بھی عمل میں آ جایا کرے گی۔ آپ کو بس اتنا کرنا ہے کہ اگر آپ کسی دوسرے گھر میں منتقل ہوتے ہیں تو ہمیں اپنا نیا پتہ بتائيں اور ہم فوراً اپنے ریکارڈز کی تجدید کریں گے۔
اپنی دستیاب بینک کی تفصیلات کے ساتھ فورا ایک آن لائن ڈائریکٹ ڈیبٹ قائم کریں۔
آپ کے لائسنس کی آن لائن ادائيگی کا سب سے سریع طریقہ، بذریعۂ ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ ہے۔ اس کے بعد آپ اپنے لائسنس کو آن لائن بھی سنبھال سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ اپنے ٹی وی لائسنس، نیز ہماری جانب سے دیگر اہم مراسلوں کو، بذریعۂ ای میل، وصول کرنے کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔ آپ کو بس صرف یہ کرنا ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا ای میل ایڈریس صرف انگریزی زبان کے حروف تہجی پر مشتمل ہے۔
اب بذریعۂ ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ، جیسے مائسٹرو، ڈیلٹا، ویزا یا ماسٹرکارڈ آن لائن ادائيگی کریں۔ برائے مہربانی کسی ادائيگی کے فارم کو انگریزی میں پر کرنے کے لئے تیار رہیں۔ یا آپ اپنے بینک اکاؤنٹ کی دستیاب تفصیلات کے ساتھ 0300 790 6044 پر کال کر سکتے ہیں۔
اس کی قیمت کو قسطوں میں تقسیم کرنے کا ایک دوسرا طریقہ ہمارے پیمنٹ کارڈ اسکیم کو اپنانا ہے۔ آپ فی ہفتہ کم از کم 5.60£ کی فیس ادا کر کے ہفتہ وار یا ماہانہ ادائيگیاں کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
ابھی 0300 555 0286 پر کال کر کے اپنے پیمنٹ کارڈ کے لئے درخواست کریں۔ اگر آپ اپنی زبان میں کسی شخص کے ساتھ بات کرنا چاہتے ہیں، تو برائے مہربانی آپ کی کال کا جواب دیتے وقت ہمارے ایڈوائزر سے بات کریں۔
اگر آپ بہتر سمجھیں، تو آپ بذریعۂ چیک یا پوسٹل آرڈر £145.50 کی پوری فیس ادا کر سکتے ہیں۔ برائے مہربانی اپنے چیک یا پوسٹل آرڈر کو 'TV Licensing' کے نام پر بنائيں۔ رقم کا جائزہ لینا یاد رکھیں کہ اس کے الفاظ اور ہندسے باہم مطابقت رکھتے ہیں۔ آپ کو آج ہی کی تاریخ استعمال کرنی ہو گی (بعد کی تاریخ نہیں)۔
اگر آپ بذریعۂ چیک ادائيگی کا انتخاب کرتےہیں، تو برائے مہربانی یقینی بنائیں کہ آپ
اس کے بعد اپنے چیک یا پوسٹل آرڈر کو مندرجہ ذيل پتے پر ڈاک سے بھیج دیں: Customer Services, TV Licensing, Bristol BS98 1TL برائے مہربانی نقد رقم نہ بھیجيں۔
اگر پہلے ہی آپ کے پاس کوئی ٹی وی لائسنس موجود ہے، تو آپ کسی ٹی وی لائسنس بنانے کے سیونگز کارڈ کی مدد سے اپنے اگلے لائسنس کی مد میں بچت کر سکتے ہیں۔ آپ جب چاہیں اپنی بچت جمع کروا سکتے ہیں، جس کی کم از کم ادائيگی صرف 2£ ہونی چاہئے۔ آپ کو بس اتنا کرنا ہے کہ اس کارڈ کو کسی پے پوائنٹ آؤٹ لیٹ پر لے جا کر سیونگز کو نقد کی صورت میں یا بذریعۂ ڈیبٹ کارڈ جمع کروا دیں۔ اگر آپ کے لائسنس کو تجدید کی ضرورت پیش آنے پر آپ پہلے ہی پوری فیس کی بچت کر چکے ہیں، تو آپ کو خود بخود بذریعۂ ڈاک ایک نیا لائسنس موصول ہو جائے گا۔
اپنے ٹی وی لائسنس بنوانے کے سیونگز کارڈ کے لئے درخواست کرنے کی کوئی فیس نہیں، اور نہ ہی اسے استعمال کرنے پر کوئی چارج لیا جاتا ہے۔ 0300 555 0281 پر کال کر کے ابھی اپلائی کریں۔ اگر آپ اپنی زبان میں کسی شخص کے ساتھ بات کرنا چاہتے ہیں، تو برائے مہربانی آپ کی کال کا جواب دیتے وقت ہمارے ایڈوائزر سے بات کریں۔
برائے مہربانی مد نظر رہے کہ ضروری ہے کہ آپ کے پاس فی الحال ایک مجاز ٹی وی لائسنس ہے۔
آپ نقد کی صورت میں یا بذریعۂ ڈیبٹ کارڈ کسی بھی پے پوائنٹ آؤٹ لیٹ پر ٹی وی لائسنس خرید یا اس کی تجدید کر سکتے ہیں۔ پورے UK میں 23,000 کی تعداد میں موجود ہیں۔ یہ بالعموم نیوز ایجنٹس، کنوننس اسٹورز، سپرمارکیٹس اور پیٹرول اسٹیشنز پر پائے جاسکتے ہیں۔ وہ طویل دورانیے تک کھلے رہتے ہیں، ہفتے میں سات دن۔ آپ کو بس اتنا کرنا ہے کہ کیشئر کو اپنا نام اور پتہ بتائیں پھر باقی کارروائی وہ خود کر لیں گے۔
اگر آپ کے پاس ٹی وی لائسنس بنانے کا پیمنٹ کارڈ موجود ہے تو آپ اس پر بھی ادائيگی کر سکتے ہیں، یا اپنے ٹی وی لائسنس بنانے کے سیونگز کارڈ پر اپنی بچت جمع کروا سکتے ہیں۔
اپنے قریبی پے پوائنٹ آؤٹ لیٹ کو تلاش کریں یا اپنے موجودہ پوسٹ کوڈ کے ہمراہ 0300 790 6137 پر کال کریں۔ برائے مہربانی مدنظر رکھیں کہ یہ انگریزی میں ایک خودکار سروس ہے۔
چینل آئلینڈز میں کوئی پے پوائنٹ آؤٹ لیٹس نہیں؛ تاہم آپ اپنے مقامی ڈاک خانے پر ادائيگی کر سکتے ہیں۔
آپ اپنے ٹی وی لائسنس کے لئے مکمل، جلد اور محفوظ انداز میں ایک الیکٹرانک منتقلی (BACS) کی مدد سے اپنے بینک یا بلڈنگ سوسائٹی سے بھی ادائيگی کر سکتے ہیں۔ بس اپنے بینک کو مندرجہ ذیل اکاؤنٹ تفصیلات فراہم کریں ٹی وی لائسنس بنوانے کے لئے:
اس کے بعد آپ کا ٹی وی لائسنس آپ کو ارسال کر دیا جائے گا۔
اگر آپ کے پاس پہلے ہی کوئی ٹی وی لائسنس موجود ہے، تو برائے مہربانی اپنے موجودہ ٹی وی لائسنس نمبر کو کال کرتے وقت اپنے ساتھ رکھیں۔
اگر آپ دوسرے گھر میں منتقل ہو رہے ہیں، یا اگر ہمارے پاس آپ کے بارے میں موجود تفصیلات میں تبدیلی آتی ہے، تو برائے مہربانی www.tvlicensing.co.uk/update پر ہمیں فورا بتائیں۔
اگر آپ ٹیلیویژن پروگرامز ٹی وی پر دکھائے جانے کے دوران نہیں دیکھتے - خواہ کسی ٹی وی پر، یا کمپیوٹر، موبائل فون، گیمز کونسول، ڈیجیٹل باکس، ڈی وی ڈی / وی ایچ ایس ریکارڈر یا کسی دوسری ڈیوائس پر - تو برائے مہربانی www.tvlicensing.co.uk/noTV پر جا کر یا 0300 790 6044 پر کال کر کے ہمیں بتائيں۔ ہم ایک فوری وزٹ پر اس کی تصدیق کر سکیں گے۔
اگر آپ کی عمر 74 برس ہے، تو آپ کسی مختصر مدت کا ٹی وی لائسنس کے اہل قرار پا سکتے ہیں تاکہ آپ کی عمر 75 برس کی ہونے تک وہ شامل حال رہے۔ برائے مہربانی مزید جاننے کے لئے اپنے موجودہ قومی بیمہ نمبر کو 0300 790 6044 پر کال کریں۔
اگر آپ کی عمر 75 سال یا اس سے زیادہ ہے، تو آپ ایک مفت ٹی وی لائسنس کے اہل قرار پا سکتے ہیں۔ اپلائی کرنے کے لئے، برائے مہربانی اپنے موجودہ نیشنل انشورنس نمبر کے ہمراہ 0300 790 6044 پر کال کریں۔
اگر آپ چینل آئلینڈز میں رہتے ہیں تو علیحدہ شرائط کا اطلاق ہوگا:
اگر آپ یا کوئی ایسا شخص جس کے ساتھ آپ رہتے ہیں بصارت سے محروم ہو یا نظر انتہائی کمزور ہو، تو آپ ایک 50% کی رعایت کے اہل قرار پا سکتے ہیں۔ اپلائی کرنے کے لئے، برائے مہربانی ہمیں اپنے بلائنڈ رجسٹریشن کی دستاویز کی ایک فوٹو کاپی بذریعۂ ڈاک بھجوا دیں - یا اپنے ماہر امراض چشم کی جانب سے کوئی سرٹیفیکیٹ - اپنے ٹی وی لائسنس نمبر، فون نمبر اور چیک کی ادائيگی اس پتے پر بھیجیں؛ TV Licensing, Blind Concessions Group, Bristol BS98 1TL
اگر مزید آپ ٹیلیویژن پروگرامز کو ان کے ٹی وی پر دکھائے جانے کے دوران نہیں دیکھتے اور نہ ہی ریکارڈ کرتے ہیں - خواہ کسی ٹی وی پر، کمپیوٹر، موبائل فون، گیمز کونسول، ڈیجیٹل باکس، ڈی وی ڈی/وی ایچ ایس ریکارڈر یا کسی دوسری ڈیوائس پر - تو آپ ایک رقم کی واپسی کے اہل قرار پا سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لئے www.tvlicensing.co.uk/noTV پر تشریف لے جائیں یا 0300 790 6044 پر کال کریں۔
یہ لائسنس ٹی وی آلات کو نصب اور استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے:
برائے مہربانی مد نظر رکھیں کہ مندرجہ ذيل اقسام کے ٹی وی لائسنس پر علیحدہ شرائط و ضوابط کا اطلاق ہوتا ہے: ہوٹل اور موبائل یونٹس ٹی وی لائسنس، کیئر اور نرسنگ ہومز، اور تفریح یونٹس کے ٹی وی لائسنس پر۔ اگر آپ کے پاس ان میں سے کوئی ہے، تو برائے مہربانی مخصوص شرائط و ضوابط کے لئے اپنے لائسنس کی طرف رجوع کریں یا معلومات کے لئے ہم سے رابطہ کریں۔